ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی امپائر

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی امپائر

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سلیمہ امتیاز آسی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں ۔

سلیمہ امتیاز انگلینڈ میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اب تک چار میچز میں دو دفعہ آن فیلڈ، ایک دفعہ ٹیلی ویژن اور ایک دفعہ فورتھ امپائر کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز لندن کے اوول گراؤنڈ میں ہونے والے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مقابلے میں ٹیلی ویژن امپائر کے فرائض انجام دئیے اور آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انڈیا اور آسٹریلیا میچ میں فورتھ امپائر کی ذمہ داری ادا کریں گی،سلیمہ امتیاز ستمبر 2024 میں آئی سی سی انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ پینل میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں