پی سی بی کا ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ

پی سی بی کا ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ

کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے کی بھی کم از کم حد مقرر ،ڈیپارٹمنٹس کو تحفظات

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ کر دیا،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی نئی پالیسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سالانہ فیس کے اضافے سے کئی ڈیپارٹمنٹس نے تحفظات کا اظہار کر دیا،پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے کی بھی کم از کم حد مقرر کر دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیپارٹمنٹل گریڈ ون ٹیم کے لیے فیس ڈیڑھ کروڑ سالانہ اور گریڈ ٹو گولڈ ٹیم کی سالانہ فیس 42 اور سلور کی 40 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹس کیلئے گریڈ ون میں 1 کھلاڑی کو کم از کم ماہانہ 1 لاکھ 25 ہزار اور سالانہ 15 لاکھ روپے دینا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔گریڈ ٹو گولڈ کو 75 ہزار ماہانہ اور سلور کو 50 ہزار روپے ماہانہ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے ، ڈیپارٹمنٹس کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ 1 سال کا معاہدہ کرنا بھی لازمی ہو گا۔ذرائع کے مطابق تمام اخراجات ڈیپارٹمنٹس برداشت کرتے ہیں،سالانہ فیس میں اضافہ ڈیپارٹمنٹس کی حوصلہ شکنی ہے ۔29جون کوپی سی بی نے اس حوالہ سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اہم اجلاس طلب کرلیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں