133مرتبہ جنگ کوک کے گھر کی گھنٹی بجانے والی خاتون مداح کو قید

133مرتبہ جنگ کوک کے گھر کی گھنٹی بجانے والی خاتون مداح کو قید

لاہور(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے ممبر جنگ کوک کے گھر کی گھنٹی بار بار بجانے والی برازیلین خاتون کو قید کی سزا سنا دی گئی ۔

 رپورٹ میں خاتون کا نام ظاہر کیے بغیر بتایا گیا ہے کہ پہلی بار یہ خاتون گزشتہ دسمبر میں جنگ کوک کے گھر پہنچی تھی، خاتون جب فوڈ ڈیلیوری والے کا پیچھا کرتے ہوئے جنگ کوک کے گھر پہنچی اور 133بار گلوکار کے گھر کی گھنٹی بجائی تو انہیں گرفتار کر لیا گیا مگر ایک دن بعد اس وارننگ کے ساتھ رہا کر دیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ جنگ کوک کے گھر کے قریب نہیں آئیں گی لیکن خاتون نے وارننگ کو نظر انداز کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں