روئی سستی، فی من 17000تا 17200روپے میں فروخت

روئی سستی، فی من 17000تا 17200روپے میں فروخت

کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں مندی کا تسلسل جاری رہا۔ محرم کی دو دنوں کی تعطیلات سے صرف 4 روز کاروبار ہوا۔۔۔

پھٹی کی رسد میں اضافے سے مزید جننگ فیکٹریاں فعال ہوئیں۔ کاروباری حجم بہتر رہا۔ روئی کے بھاؤ میں فی من 1500 تا 2000 روپے کمی واقع ہوئی۔ پھٹی کے 40 کلو کے بھا ؤمیں بھی 1000 تا 1200 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ مارکیٹ میں 17200 تا 17000 روپے میں بھی دام ہوا جس سے بازار میں ہلچل مچ گئی اور دیگر ملز نے بھی اپنی خریداری کی قیمت کم لگانا شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں