دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے :نمرہ شاہد

 دانش تیمور کے ساتھ کام  کرنے کی خواہش ہے :نمرہ شاہد

لاہور(این این آئی)اداکارہ نمرہ شاہد نے کہا کہ بتا بتا کر تھک چکی ہوں کہ دانش تیمور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں،دانش تیمور کی اداکاری بہت پسند ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے ڈرامے بہت لوگ دیکھتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بلال عباس کی اداکاری بھی پسند ہے لیکن میری خواہش ہے کہ دانش تیمور کے ساتھ کوئی پروجیکٹ کروں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایک فلم بھی کی ہے جو بڑے پردے کی زینت بنی تھی لیکن بہت جلدی اتر بھی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں