ٹرمپ اگلے سال بھارت کا دورہ کریں گے :امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی خبر رساں کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا اگلے سال کے اوائل میں صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی معاہدے پر جاری مذاکرات کے دوران ہو گا۔روبیو نے بتایا کہ وہ خود بھی صدر کے دورے کی راہ ہموار کرنے کیلئے رواں سال بھارت جائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت گزشتہ کئی ماہ سے امریکا پر ٹرمپ کے دورے کیلئے زور دے رہا ہے ،تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران بھارت اور امریکا کے تعلقات متعدد محاذوں پر کشیدہ رہے۔