راشد ریاض آئی سی سی ایمرجنگ پینل آف امپائرز میں شامل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے راشد ریاض وقار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایمرجنگ پینل آف امپائرز میں شامل کرلیا گیا۔
آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل سے راشد ریاض وقار کو ایمرجنگ پینل میں ترقی مل گئی ہے ۔وہ بنگلادیش اور زمبابوے کے درمیان آج سے ہرارے میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے امپائرنگ کا ڈیبیو کریں گے ۔راشد ٹیسٹ میچز میں فرائض انجام دینے والے پاکستان کے 34ویں امپائر ہوں گے ۔