سانگلاہل میں الیکٹریشن کی خود کشی
سانگلا ہل (تحصیل رپورٹر)سانگلہ ہل میں الیکٹریشن نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔
بتایا گیا ہے کہ سانگلہ ہل کے محلہ احمد آباد ہمبراں والا بازار کا رہائشی الیکٹریشن جاوید عرف جیدا مبینہ طور پر نشہ کا عادی تھا اور اس کا گھر والوں سے لڑ ا ئی جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز نامعلوم وجوہات پر اس نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کرزندگی ختم کر لی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اوراس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ۔