کروشیا ، ادھورے محل کے اندر موجود چھوٹا سا گھر

کروشیا ، ادھورے محل کے اندر موجود چھوٹا سا گھر

زغرب(نیٹ نیوز)یورپی ملک کروشیا میں ایک ایسا انوکھا گھر موجود ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے ۔

بول نامی قصبے میں ‘ہاؤس اِن اے ہاؤس’ یا ‘Paloc’ کے نام سے مشہور یہ عمارت ایک بڑے ادھورے محل کے اندر موجود چھوٹا سا گھر ہے ، جو بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے دیواروں میں قید ہو۔مقامی روایت کے مطابق 19 ویں صدی کے آخر میں امیر سمندری کاروباری وُکووِچ نے اس جگہ ایک شاندار محل بنانے کا منصوبہ بنایا اور اردگرد کی تمام زمینیں خرید لیں، مگر ایک شخص مارکو ‘سیلا’ نے اپنا گھر فروخت کرنے سے صاف انکار کر دیا۔کہا جاتا ہے کہ جب ہر کوشش ناکام ہوئی تو محل کی تعمیر اسی گھر کے گرد شروع کر دی گئی، تاکہ تنگ ماحول سے تنگ آ کر مالک گھر بیچنے پر مجبور ہو جائے ۔ لیکن مارکو اپنے فیصلے پر قائم رہا، یوں اس کا گھر آج بھی بڑے محل کے اندر موجود ہے ۔یہ عجیب و غریب عمارت آج بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں