شالیمار :گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

شالیمار :گھریلو تنازع پر چھوٹے  بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقے میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائر نگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ۔

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔بتایا گیا ہے چاند نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی 45سالہ شاہد کو گولیاں مار کر فرار ہو گیا اہلخانہ نے شاہد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں