ایران متنازعہ فیصلے کا شکار، اگلے مرحلے کی امیدیں برقرار
پری کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدیں دیگر گروپس کے نتائج سے وابستہ
سیئٹل(سپورٹس ڈیسک)ایران اور مصر کے درمیان سیئٹل میں کھیلا گیا فیفا ورلڈکپ گروپ مرحلے کا اہم مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔اس نتیجے کے بعد مصر نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم ایران کی پری کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدیں اب بھی دیگر گروپس کے نتائج سے وابستہ ہیں۔میچ کے آخری لمحات میں ایران کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب شجاع خلیل زادہ کا گول وی اے آر کے طویل جائزے کے بعد آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔ ایران کی ٹیم اب بہترین تیسرے نمبر پر رہنے والی آٹھ ٹیموں میں شامل ہونے کی امید رکھتی ہے ۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ گروپ ایل میں کروشیا گھانا سے ہار جائے ، یا گروپ کے میں ڈی آر کانگو ازبکستان کو شکست نہ دے یا گروپ جے میں الجزائر یا آسٹریا میں سے کوئی ایک ٹیم کامیابی حاصل کرے ۔