برکی :قاری کے مبینہ تشدد سے مدرسہ کا کمسن طالبعلم جاں بحق

برکی :قاری کے مبینہ تشدد سے مدرسہ کا کمسن طالبعلم جاں بحق

12 سالہ علی حیدر کو ختم شریف میں نہ پہنچنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر )برکی کے علاقے میں قاری نے مبینہ تشدد کرکے مدرسہ کا کمسن طالبعلم قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ برکی کے علاقے میں   مدرسہ کے قاری غلام رسول نے بہاولنگر کے رہائشی 12 سالہ طالبعلم علی حیدر کو ختم شریف میں نہ پہنچنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ 8 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کو بدترین تشدد سے بچے کے ہاتھ اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں،اس کے بعد قاری نے بس میں بٹھا کر والد کو اطلاع دی ،دو روز بعد بچے کی موت واقعہ ہو گئی ۔ پولیس نے تاحال ملزم کو حراست میں نہیں لیا ۔ برکی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں