لاری اڈا :مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پولیس تعاقب پر موٹرسائیکل سوارکھمبے سے جا ٹکرا ئے ،2 زخمی ہو گئے ، ایک فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈا کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو¶ں کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیاجبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق لاری اڈا پولیس نے جھپٹے کی کال پر ریسپانس دیتے ہوئے موٹر سائیکل سوار3افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ گرائونڈ کے قریب سے فائرنگ کرتے ہوئے قبرستان کی جانب فرار ہو گئے ، لاری اڈا پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے بجلی کے پول سے ٹکرا کر گر گئے ، جس کے نتیجہ میں 2افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرا فرار ہو گیا، گرفتار ملزموں کی شناخت دانش اور موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے چند روز قبل دوران واردات ایک خاتون کو ہراساں و زخمی کیا تھا ، دونوں 100سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں،زخمی ملزموں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔