تتلے عالی:14سالہ لڑکی سے 22دن تک زیادتی

 تتلے عالی:14سالہ لڑکی سے 22دن تک زیادتی

ہمسائی ورغلا کر لے گئی،مختلف مقامات پر کئی افراد کی زیادتی ، مقدمہ درج

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی کی14سالہ لڑکی سے مختلف مقامات پر22دن تک زیادتی ،خاتون سمیت 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ استغاثہ کے مطابق تتلے عالی کے محلہ راجپوتاں کی14سالہ لڑکی کا باپ اویس ذہنی طور پر معذور ہے جبکہ والدہ نے دوسری جگہ پر شادی کرلی جس کے باعث وہ اپنی دادی کے پاس رہ رہی ہے ،ہمسائی ارم بی بی زوجہ وثیق الرحمن جو کرایہ دار ہے لڑکی کو ورغلا پھسلا کر6جون کو اپنے ساتھ لے گئی جسے پولیس نے28 جون کو کامونکے کے علاقہ کھوکھر پڈو میں اسلم کے ڈیر ے سے بازیاب کر ایا۔لڑکی نے بتایا کہ ارم بی بی نے اسے علی سکنہ بستی اوڑھاں والی تتلے عالی کے حوالے کر دیا جس نے اپنے گھر میں زیادتی کی ، 3 دن گزرنے کے بعد معیزشیخ سکنہ تتلے عالی نے زیادتی کی بعدمیں اسلم سکنہ کھوکھر پڈو نے زیادتی کی ا س سے 4د ن بعد کاظم سکنہ کھوکھر پڈو نے برلب نہر زیادتی کی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں