منشیات فروش کو 9 سال قید، 80 ہزار جرمانے کی سزا

منشیات فروش کو 9 سال قید، 80 ہزار جرمانے کی سزا

ملزم سکندر حیات کو 1380 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیاتھا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ نے تھانہ صدر کے منشیات کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش سکندر حیات کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے سکندر حیات کو 1380 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں منشیات ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مذکورہ سزا کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...