اے سی چلانے سے کیوں روکا :بیٹے نے باپ قتل کر دیا ماں اور بہن زخمی
شیخوپورہ(این این آئی)ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والہ میں اے سی چلانے سے روکنے اور بجلی بل دیکھ کر غصہ کرنے پر بیٹے نے فائرنگ کر کے والد کو قتل جبکہ ماں اور بہن کو زخمی کردیا،
گلفشاں ٹاؤن میں والد نے بیٹے کو اے سی چلانے سے منع کیا اور بل زیادہ آنے پر گھر میں جھگڑا کیا،والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر بیٹے نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی ،شیروز خان موقع پر دم توڑ گیا ،زخمی گلناز بی بی اور نجمہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ملزم فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments