دودھ لینے آئی8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش

دودھ لینے آئی8سالہ بچی  سے مبینہ زیادتی کی کوشش

گوجرہ (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں میں ہمسائے کے گھر دودھ لینے جانے والی آٹھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق چک نمبر 356 ج ب کی رہائشی فرح مالک نے تھانہ صدر گوجرہ میں درخواست دی کہ اس کی آٹھ سالہ بیٹی عائشہ دودھ لینے ہمسائے محمد سہیل کے گھر گئی، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اسے پکڑ کر نازیبا حرکات کیں اور شور مچانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔بچی کے رونے کی آواز سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے ، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...