توہم پرستی :ارجنٹائن کے صدر فائنل دیکھنے امریکا نہیں جائینگے

 توہم پرستی :ارجنٹائن کے صدر  فائنل دیکھنے امریکا نہیں جائینگے

بیونس آئرس(نیوز ایجنسیاں )ارجنٹائن کے صدر خاویر مائلی نے اتوار کو سپین کے خلاف فائنل میچ کے لیے امریکا جانے سے صاف انکار کر دیا ہے ، اس کی وجہ کوئی سیاسی مصروفیت نہیں بلکہ خالصتاً "توہم پرستی" اور ان کا "لکی چارم" (خوش قسمتی کا ٹوٹکا) ہے ۔

 صدر مائلی نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کھل کر اعتراف کیا کہ وہ اپنی ٹیم کی جیت کے لیے صدارتی محل میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی اپنی پُرانی روایت کو کسی بھی قیمت پر نہیں توڑیں گے ۔جب صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ واقعی کسی توہم پرستی کی وجہ سے فائنل دیکھنے لائیو سٹیڈیم نہیں جا رہے ؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا: "جی ہاں، بالکل!"صدر مائلی میچ کے دوران ارجنٹائن کی سرکاری توانائی کمپنی کی ایک مخصوص جیکٹ پہنتے ہیں۔جیکٹ اتاری تو گول ہو گیا! انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا: "سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران مجھے بہت گرمی لگی تو میں نے جیکٹ اتار دی۔ جیسے ہی میں نے جیکٹ اتاری، مخالف ٹیم نے ہمارے خلاف گول داغ دیا! میں نے گھبرا کر فوراً وہ جیکٹ دوبارہ پہنی اور اس کے بعد سے آج تک میچ کے دوران اسے اتارنے کی ہمت نہیں کی!"دوسری طرف سپین کے شاہی خاندان نے فائنل کے لیے بھرپور تیاری کر لی ہے ۔ سپین کے کنگ فلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور ان کی دونوں شہزادیاں فائنل میچ دیکھنے کے لیے نیویارک کے میٹ لائف سٹیڈیم میں باقاعدہ موجود ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...