خلیجی رہنماؤں نے ٹرمپ کو آبنائے ہرمز پر 20فیصد ٹول لینے کا فیصلہ بدلنے پر کیسے آمادہ کیا؟ امریکی ٹی وی رپورٹ
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی جہازوں پر 20 فیصد ٹول عائد کرنے کے اعلان نے خلیجی اتحادی ممالک اور امریکی انتظامیہ میں تشویش پیدا کر دی تھی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر 20 فیصد فیس وصول کرنے کے اعلان کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کے رہنماؤں نے فوری طور پر ٹرمپ سے رابطے کیے اور منصوبہ واپس لینے پر زور دیا۔رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہی ٹرمپ نے صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر منصوبہ واپس لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments