نوسرباز 2 شہریوں سے موٹرسائیکل نقدی اور موبائل لے اڑے

نوسرباز 2 شہریوں سے موٹرسائیکل  نقدی اور موبائل لے اڑے

گوجرہ (نمائندہ دنیا)گوجرہ میں نوسربازوں نے دو مختلف وارداتوں میں ایک شہری سے موٹرسائیکل جبکہ دوسرے سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔

پولیس کے مطابق محلہ قادری دربار کے رہائشی محمد رحمان سے ایک نوسرباز نے موٹرسائیکل خریدنے کا بہانہ کرکے موٹرسائیکل حاصل کی اور فرار ہوگیا۔دوسری واردات میں سلانوالی کے رہائشی محمد شیر کو جھنگ روڈ پر چار کار سوار افراد نے روک کر دھوکے سے اس کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...