ملزم نے چھت پر سے چھلانگ لگا دی ‘زخمی حالت میں گرفتار
ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد ہوا قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کردیا
راہوالی( نمائندہ دنیا )گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے چھت پر سے چھلانگ لگا دی شدید زخمی حالت میں پولیس نے قابو کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر کہ ملزم محمد یامین ولد غلام رسول گجر ساکن جندریا روڈ سابقہ ریکارڈ یافتہ اپنے گھر کے سامنے کھڑا ہے اور اس سے اسلحہ برآمد ہوسکتا ہے ایس ایچ او کینٹ قمرالزمان کی زیرنگرانی اے ایس آئی محمد شہباز نت ہمراہ عملہ وہاں پہنچا تو پولیس پارٹی کو دیکھ کر گھر کے اندر داخل ہوکر چھت پر چڑھ گیا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے چھت پر سے گلی میں چھلانگ لگادی جس سے گلی میں گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں قابو کر لیا اسکی جامع تلاشی پر اس سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد ہوا قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments