البانیہ میں ٹرمپ خاندان کے ہوٹل منصوبے کیخلاف مظاہرے
تیرانا(اے ایف پی)البانیہ میں ٹرمپ خاندان سے منسلک لگژری سیاحتی منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
دارالحکومت تیرانا میں مظاہرین پارلیمنٹ کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ یہ احتجاج مئی کے آخر سے جاری ہے جس میں ساحلی قدرتی علاقے میں ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر سے منسلک ہوٹل منصوبے کی مخالفت کی جا رہی ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ماحولیاتی خدشات، کرپشن اور حکومتی شفافیت کے مسائل سے جڑا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments