مختلف وارداتوں میں نقدی، سونا پانی والی موٹریں ودیگر سامان چوری

مختلف وارداتوں میں نقدی، سونا پانی والی موٹریں ودیگر سامان چوری

ڈسکہ(نمائندہ دنیا)مختلف وارداتوں میں نقدی، سونا، پانی والی موٹریں ودیگر سامان چوری ہو گیا ۔

کنڈن سیان میں محمداقبال بسراء کے بیٹے مستنصرکے گھرسے نقدی20ہزارروپے ،8.1/2 تولہ سوناودیگر سامان چوری، منڈیکی گورائیہ میں عاطف علی کے ڈیرہ سے نقدی 60ہزارروپے ، موٹر بجلی اورموبائل فون چوری،چک گلاں میں ارشد احمدکے مکان سے پانی والی موٹر چوری، اوچیاں کھرولیاں میں محمداکبر کے بھٹہ سے موٹر بجلی چوری، جامعہ مسجد محمدیہ چیلیکے گورائیہ سے سولر انورٹر چوری، موترہ میں محمود احمدکے رکشہ سے بیٹری اور اوزار چوری۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...