نامعلوم چور غریب محنت کش خاتون کے گھر کا صفایا کر گئے
راہوالی( نمائندہ دنیا)نامعلوم چور غریب محنت کش خاتون کے گھر کا صفایا کر گئے ۔
لمبانوالی رہائشی کی خاتون کوثر بی بی زوجہ محمد صادق منڈیالہ وڑائچ میں شانی بھٹہ خشت منڈیالہ وڑائچ پر محنت مزدوری کرتی ہے چند روز قبل فیملی کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی کہ اسکی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوکر 75ہزار روپے مالیتی سامان واٹر پمپ ،دو عدد چھت والے پنکھے ،ایئر کولر جوسر مشین ،کوائل تار پتیلہ،آہنی صندوق آٹے والی مٹی ،ڈنر سیٹ جوتے ،رضائیاں ،کمبل ڈنر سیٹ وغیرہ چرا کر لے گئے کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments