غیر معیاری کھادیں تیار اور خرید و فروخت کرنیولا گرفتار
محکمہ زراعت کی ٹیم نے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں مختلف پوائنٹس کو چیک کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور ناقص زرعی کھادوں کی تیاری اور خرید و فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں محکمہ زراعت ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی یونٹ میں غیر معیاری اور ناقص کوالٹی کی زرعی کھادوں کی تیاری اور خرید و فروخت کا عمل پایا گیا۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments