مبینہ پولیس مقابلہ، ایک زخمی ملزم گرفتار، ساتھی فرار
ٹھیکریوالا ، پینسرہ (نمائندگان دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے رنگ روڈ بائی پاس، سدھار بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،
جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔اطلاع پر پو لیس پہنچ گئی اور تعاقب کرتے اضافی آبادی چک 64 ج ب کے قریب انہیں گھیر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت کاشف عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments