امانت رکھوائی 29بھینسیں غائب کرنے پر مقدمہ درج
کامونکے (تحصیل رپورٹر )صدر پولیس نے امانت رکھوائی29بھینسیں غائب کرنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
نواحی گاؤں منہیس کے دلاور نے اپنی کروڑوں مالیت کی 29بھینسیں موضع پرانا چک لکھیا میں آصف ڈوگر کی حویلی میں بطور امانت رکھوائی تھیں۔ مدعی کے مطابق وہ چند روز کے لیے سسرال گئے تو غیر موجودگی میں آصف ڈوگر نے تمام بھینسیں غائب کر دیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments