بحالی مرکز میں زیر علاج 12افراد گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) لدھیوالہ میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز میں زیر علاج درجن سے زائد افراد مبینہ طور پر عملے کے تشدد اور ناروا سلوک سے تنگ آ کر سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے ۔
ایگل پلازہ میں واقع ریہیب سنٹر میں زیر علاج نشئیوں نے عملے کے تشدد اور ناروا سلوک سے تنگ آ کر احتجاج کیا اور موقع ملتے ہی ڈیوٹی پر مامور گارڈ کو ہسپتال میں اکیلے پا کر تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے ۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیاہے کہ متعلقہ ادارے غیر انسانی سلوک بند کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments