نوسرباز حساس ادارے سے ریٹائرملازم سے 8لاکھ بٹور لئے
راہوالی(نمائندہ دنیا )بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر نوسربازوں نے حساس ادارے سے ریٹائرملازم سے8لاکھ روپے بٹور لیے ۔
تفصیلات کے مطابق منڈیالہ وڑائچ کا رہائشی شاہد اقبال ڈیڑھ سال قبل آرمی سے ریٹائر ہوا ، پنشن لی تو فیصل بٹ ساکن محلہ شریف فارم گلی نمبر چار سے ملاقات ہوئی اس نے کہا میں اور سہیل ارشاد ساکن شاہ سلیمان گگھڑمنڈی لوگوں کو مختلف ممالک میں بھیجتے ہیں اور ہمارے پاس ہانگ کانگ کا ویزہ ہے آٹھ لاکھ دے دو جو ہم جب ہانگ کانگ پہنچ جاؤ گے تو پھر استعمال کرینگے ، روبرو گواہان راحیل ،مجاہد رقم انکو دے دی ۔کچھ عرصہ بعد ویزا بارے پو چھا تو لیت و لعل سے کام لینے لگے ،ویزہ دیا اور نہ ہی رقم واپس کی ،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments