متعددوارداتیں ، شہری نقدی زیورات دیگر سامان سے محروم
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، موٹر سائیکل اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔
پاک ٹاؤن کے حفیظ گھر کے باہر سے چور موٹر سائیکل،ٹبہ محمد نگر کے شفاقت کے گھر سے ایک تولہ سونا، 47 ہزار روپے ، ایل سی ڈی، دو استریاں اور دیگر سامان اورسنبلہ کلاں میں حبیب کے ڈیرے سے بجلی کی موٹر لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments