کرتب دیکھاتے خاتون کا تیر شوہر کی گردن کو جا لگا

کرتب دیکھاتے خاتون کا تیر شوہر کی گردن کو جا لگا

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)امریکا کی ریاست نیویارک میں ایک سرکس کے دوران خطرناک کرتب پیش کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا، جہاں خاتون فنکار کے چلائے گئے تیر نے غلطی سے اس کے شوہر کی گردن کو نشانہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اورنج کاؤنٹی فیئر، مڈل ٹاؤن میں پیش آیا۔ 42 سالہ آنا دازا تاویرا اور ان کے 38 سالہ شوہر ایڈون کیورو رانگل اپنے مشہور کراس بو شارپ شوٹنگ کے کرتب کا مظاہرہ کر رہے تھے جب اہلیہ کا چلایا گیا تیر غلطی سے فوم کا ہدف تھامے شوہر کی گردن میں جا لگا۔واقعے کے بعد زخمی فنکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی جبکہ سرکس کا باقی شو اسی رات منسوخ کر دیا گیا۔سرکس مرسیا کے رنگ ماسٹر بینجمن جیکسن نے بتایا کہ خوش قسمتی سے تیر گردن کے اس حصے میں لگا جہاں زیادہ تر نرم بافتیں موجود تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...