سرمایہ کاری کے بہانے حاصل کی گئی رقم خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرمایہ کاری کے بہانے حاصل کی گئی رقم خوردبرد کرلی گئی۔
تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر اس سے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی۔ لیکن بعد ازاں ملزم کی جانب سے نہ تو رقم واپس کی گئی اور نہ ہی سرمایہ کاری میں ملنے والا منافع ادا کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments