ڈسٹرکٹ جیل میں حوالاتی نے مبینہ طور پر خود کو زخمی کرلیا

ڈسٹرکٹ جیل میں حوالاتی نے  مبینہ طور پر خود کو زخمی کرلیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کی بارک میں حوالاتی نے مبینہ طور پر واش روم میں جا کر ریزر بلیڈ سے جسم کے مختلف حصوں پر کٹ لگا کر خود کو زخمی کرلیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سلیمان کالونی کا رہائشی حوالاتی انصرام مختلف مقدمات میں 20 فروری 2026 سے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قید ہے ۔ گزشتہ صبح حوالاتی بارک کے واش روم میں گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر ریزر بلیڈ سے خود کو زخمی کرلیا۔ واقعہ کا علم ہونے پر جیل انتظامیہ نے فوری طبی امداد فراہم کی اور میڈیکل آفیسر کی رپورٹ بھی حاصل کرلی۔جیل انتظامیہ کی اطلاع پر تھانہ کینٹ پولیس نے حوالاتی انصرام کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...