چمڑا منڈی :گاڑی میں گیس بھرنے پر سلنڈر پھٹنے سے 2افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)چمڑا منڈی کے علاقے میں گاڑی میں گیس فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیورز نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔حادثے میں 30 سالہ نصیرا اللہ اور 33 سالہ رمیز زخمی ہوئے جنہیں مزید طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گاڑی میں گیس فلنگ کے دوران پیش آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments