ون ویلنگ کرنیوالے 3ملزم گرفتار

ون ویلنگ کرنیوالے 3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) عسکری 10 کا رہائشی عبداللہ نامی ملزم مین شاہراہ پر خطرناک انداز میں ڈرفٹنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف شہریوں کی جانوں سے کھیلنے ، خطرناک ڈرائیونگ اور ہلڑبازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ،  14 اگست کی شب ون ویلنگ کرنے والے مزید دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف بھی مقدمات درج کر دیئے گئے ، جبکہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 110 منچلوں کی موٹرسائیکلیں مختلف سیکٹرز میں بند کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...