وزیرآباد :کاؤنٹر نارکوٹکس کی کارروائی‘منشیات فروش گرفتار

وزیرآباد :کاؤنٹر نارکوٹکس کی کارروائی‘منشیات فروش گرفتار

نشاندہی پر مزید 2ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ،منشیات ،رقم ‘دستاویز برآمد

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائی، منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ۔ وزیرآباد میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ملزم کی نشاندہی پر مختلف علاقوں سے دیگر دو ملزموں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، رقم اور ایک شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ وزیرآباد کی ماڈل کالونی میں واقع ایک مکان پر کارروائی کی گئی ، ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا جو محلہ ماڈل کالونی وزیرآباد کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم کی نشان دہی پر ماڈل کالونی اور بکر گلہ سے بھی دو ملزموں کو حراست میں لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...