فرح خان کی بیٹیاں خوبصورتی کے حوالے سے احساس کمتری کاشکار
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے اپنی بیٹیوں سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شکل و صورت کے حوالے سے احساس کمتری کا شکار ہیں۔
فرح خان نے حالیہ وی لاگ میں بتایا کہ ان کی بیٹیاں محبت اور حوصلہ افزائی سے بھرپور ماحول میں پلی بڑھی ہیں مگر اس کے باوجود کبھی کبھار وہ اپنی ظاہری شکل سے مطمئن نظر نہیں آتیں۔ بیٹیوں کو بعض اوقات لگتا ہے کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ظاہری شکل سے متعلق عدم اعتماد کسی بھی نوجوان کو متاثر کر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments