11 وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی ، موبائل فونز سے محروم
مانگامنڈی میں نجم ،شمالی چھاؤنی جبار ،باغبانپورہ میں علی احمدکو لوٹ لیا گیا مصری شاہ ،ہڈیارہ ، شالیمار سے 3شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 11وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونزاور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔ ڈاکوؤں نے مانگامنڈی میں نجم سے 5لاکھ 15ہزار و موبا ئل ،شمالی چھاؤنی میں جبار سے 5 لاکھ و موبائل ،داتا دربار میں رجب سے 4 لاکھ 55ہزار وموبائل ، باغبانپورہ میں علی احمد سے 4لاکھ25 ہزار و موبائل،گارڈن ٹاؤن میں کبیر سے 4لاکھ وموبائل ، ستوکتلہ میں اجمل سے 25 ہزار و موبائل ، گجر پورہ میں اکرم سے 10 ہزار ، گرین ٹاؤن میں فیاض سے 15 ہزار و موبائل چھین لیا ۔ مصری شاہ سے شاہنواز،ہڈیارہ سے شاہد اور شالیمارکے علاقہ سے سلطان کی موٹرسائیکلیں چورلے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments