حافظ آباد:سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مویشی چور گرفتار ، بھینس برآمد
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے ون فائیو کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مویشی چوری کی واردات میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرکے چوری شدہ بھینس برآمد کرلی ۔
پولیس نے چوری شدہ بھینس، رکشہ، مویشی چور اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی نقل و حرکت اور روٹ کی بروقت نشاندہی ممکن ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments