باپ بیٹے کو مقدمہ میں بیگناہ کرانے کیلئے دو لاکھ ہتھیا لئے
راہوالی(نمائندہ دنیا )باپ بیٹے کو درج مقدمہ میں بے گناہ کروانے کیلئے نوسر باز خاتون نے دو لاکھ روپے ہتھیا لئے ۔ترگڑی روڈ کی رہائشی امینہ بی بی کے بیٹے نعیم اور خاوند غلام مصطفیٰ پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہے ۔
محلہ دارنوسر باز خاتون جمیلہ رحمانی گھر آئی اور کہنے لگی کہ میرے داماد داؤد ساکن گھوڑے شاہ کے پولیس افسروں سے تعلقات ہیں دو لاکھ دو تمہارے بیٹے کو میرا داماد بے گنا ہ کروادے گا جورو برو گواہان جمیلہ کو دیدیئے مگر وہ خاوند اور بیٹے کو بے گناہ نہ کرواسکی رقم واپسی کے مطالبے پر وعدہ وعید کرنے لگی بعد ازاں صاف انکاری ہو گئی کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments