ایک شہری لٹ گیا، 3مقامات سے چور قیمتی سامان لے گئے
ڈسکہ،موترہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ بھیلومہار کے قریب دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مقامی رہائشی عمر فاروق سے 30ہزارروپے اور موبائل چھین لیا ۔ مغلپورہ میں بابر سہیل مغل کی دکان سے سلور، تانبہ، پیتل وغیرہ، یونس آباد میں شاہد پرویز کی چاند گاڑی اور آدمکے چیمہ میں ذیشان بٹ کے کالج سے واٹر پمپ، دوکمپیوٹر ، واٹر کولرودیگر سامان چوری ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments