جھگڑے پر زہریلی چیز کھانے سے شوہر ہلاک،بیوی کی حالت خراب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اگوکی پھاٹک کے قریب گھریلو جھگڑے پر مبینہ طورپرزہریلی چیز کھانے سے میاں بیوی کی حالت ناز ک ، شوہرہلاک ہوگیا۔
گھریلو جھگڑے پرمیاں بیوی کے زہرلی چیز کھانے سے حالت خراب ہو گئی۔ اطلاع پر ریسکیو 1122ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ 19 سالہ انزلینا کو نیم بے ہوشی کی حالت میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ اسکا خاوند 26 سالہ تقی موقع پر مردہ پایا گیا ، لاش کو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments