رائیونڈ،ڈیفنس میں پولیس مقابلے 2ملزم زخمی حالت میں گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ اور ڈیفنس سی میں پولیس مقابلے ،2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ،
پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے پھمبہ پلی کے قریب پولیس ٹیم نے تین موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری میں جوابی کارروائی کی۔ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیاجسے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے جو 70 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔ دوسری جانب ڈیفنس سی پولیس نے 15 پر واردات کی کال پر پپلی پیر دربار کے قریب ناکے پر دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، ملزموں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس تعاقب پر موٹر سائیکل سوار اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر گئے ۔پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جس کی شناخت ایوب عرف طور خاں کے نام سے ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments