کوٹ رادھا کشن:کار اور ٹریکٹر میں تصادم ، ڈرائیور جاں بحق
قصور، تھہ شیخم(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)کوٹ رادھا کشن روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔
متہ سٹاپ کے قریب کوٹ رادھا کشن سے قصور جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے دوران ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گر گیا، جس کے بعد ٹرالی اس کے اوپر سے گزر گئی۔ شدید چوٹیں آنے کے باعث 35 سالہ پرویز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments