ملکہ بازار گلیانہ کے قریب فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

 ملکہ بازار گلیانہ کے قریب فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

افتخار، طاہر محمود ، احسن جمشید ودیگرپرحملہ ، ملزم فرار ہوگئے ،مقدمہ درج

گلیانہ(نامہ نگار)تھانہ گلیانہ کی حدود میں ملکہ بازار کے قریب مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ٹھوٹھہ رائے بہادر کے رہائشی افتخار ولد گلزار، طاہر محمود ولد سرور، احسن جمشید، حسن جمشید پسران جمشید خان، بہاول براہیم ولد گلریز اختر، حیدر ولد لیاقت ، ارمان ولد قمر، عبداللہ ولد طارق جبکہ عمر ساکن غازی گڑھا آزاد کشمیر موٹر سائیکلوں پر سوار ملکہ سے کھانا کھانے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ ملکہ بازار کے سامنے مسلح افراد نے ان کا راستہ روک کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کرنے والوں میں حنان ولد ارشد ، علی ولد خالد ، سکھائے بدوچک، ارباب ولد فیاض ساکن منگلیہ، چاند ، اسد ، ولید ساکن شیخ پور و دیگر نامعلوم افراد شامل تھے ۔فائرنگ سے زخمی افراد افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزموں کے فرار ہونے سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ متاثرین اور اہل علاقہ نے ڈی پی او گجرات سے سخت اور فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث تمام نامزد اور نامعلوم ملزموں کو بلا تاخیر گرفتار کرکے سخت کارروائی کی جائے ۔تھانہ گلیانہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ،تفتیش اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...