وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے ، موٹر سائیکلیں چوری
لاہور (کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ، موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں عبیداللہ سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں اعجازالحق سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، مانگامنڈی میں یاور سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں دلنواز سے 3 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،ڈیفنس بی میں خالد سے 3لاکھ روپے موبائل فون ،ڈیفنس سی کے علاقے میں نواز سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ کے علاقے میں طالب سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ستوکتلہ سے فہیم، کاہنہ سے جواد اور شمالی چھاؤنی سے عرفان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments