دوران ٹریننگ دو اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے بعد ایلیٹ کورس مو خر
لاہور(کرائم رپورٹر )ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں دوران ٹریننگ دو اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بعد سب انسپکٹرز اور اے ایس آئی کا ایلیٹ اورینٹیشن کورس موخر کردیا گیا۔
کورس کے لیے اہلکاروں کو پیر کے روز سینٹر میں رپورٹ کرنا تھا ۔موسم کی شدت کے باعث کورس کو مو خر کردیا گیا۔ بی کیڈر پی ایچ پی کے اہلکاروں کا کورس جاری رہے گا۔ اے آئی جی ٹریننگ کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ، راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کا اے ایس آئی سید تصور شاہ اور اے ایس آئی ارشد گزشتہ روز دوران ٹریننگ جاں بحق ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments