شاہکوٹ:بس، کار، رکشہ میں تصادم،1شخص جاں بحق، 2زخمی

شاہکوٹ:بس، کار، رکشہ میں  تصادم،1شخص جاں بحق، 2زخمی

ننکانہ صاحب (خبر نگار)شیخوپورہ فیصل آباد مین جی ٹی روڈ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال شاہکوٹ کے قریب بس، کار اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ2افراد زخمی ہوگئے ۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال شاہکوٹ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 12سالہ واجد اور 50سالہ شکیل شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ فیصل عباس کے نام سے ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...