ہربنس پورہ :ون ویلنگ کرتا نوجوان کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق

ہربنس پورہ :ون ویلنگ کرتا نوجوان کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق

کینال روڈ پر 25 سالہ انس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، لاش ورثا کے سپرد قائداعظم انٹرچینج کے قریب حادثہ، 50 سالہ خاتون جاں بحق ،نوجوان زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں کینال روڈ پر ون ویلنگ کرتے نوجوان بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی ۔ایدھی ترجمان کے مطابق ہربنس پورہ کینال روڈ پرموٹرسائیکل سوار 25  سالہ نوجوان انس ون ویلنگ کر رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں انس موقع پر ہی دم توڑ گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی ہے ۔یاد رہے کہ کینال روڈ (ایف سی انڈر پاس)پر 3اگست کو بھی ایک نوجوان ون ویلر ابرار انتہائی خوفناک اور دلخراش حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ قائداعظم انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 50 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ 20 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار خاتون اچانک بائیک سلپ ہونے سے سڑک پر جا گری، اسی دوران پیچھے سے آنے والا آئل ٹینکر خاتون کے اوپر سے گزر ۔رخسانہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ موٹرسائیکل سوار 20 سالہ ذیشان زخمی ہوا۔آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...