سابقہ رنجش پر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، میاں بیوی پر تشدد

سابقہ رنجش پر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، میاں بیوی پر تشدد

سنگین نتائج کی دھمکیاں، تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابقہ رنجش کی بناء پر مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر میاں بیوی سمیت دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے سرفراز علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناپر مبینہ طور پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے گھر میں موجود خواتین سمیت دیگر افراد کو قابو کرکے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان نے تشدد کے دوران اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...